the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ذات رسالت مآبؐسے اٹوٹ وابستگی اورآپ کی اتباع کی تلقین ۔مولانا مفتی حافظ سیدضیاء الدین نقشبندی کا خطاب
اللہ تعالی نے حضوراکرمؐکوعظمتوں اوررفعتوں کا تاجداربنایا ہے،آپ کے ذکرکووہ بلندی عطافرمائی کہ اپنے مبارک نام کے ساتھ آپ کا نام رکھا،اپنے ذکرکے ساتھ آپ کے ذکرکوملادیا،تمام مومنین کوآپ کی خدمت اقدس میں درودوسلام پیش کرنے کا حکم دیااوریہ اعلان فرمایا کہ اللہ تعالی خوداپنے نبی کریمؐپردرودنازل فرماتاہے،اورتمام فرشتوں کوبھی اس بات پرمامورکیا کہ وہ درودپاک کواپناوظیفہ بنالیں،سورۂ احزاب کی آیت نمبر56میں اللہ تعالی کاارشادہے؛ترجمہ:بیشک اللہ تعالی اوراس کے تمام فرشتے نبی اکرمؐپردرودبھیجتے ہیں،اے ایمان والو!تم بھی آپ پردرودبھیجاکرواورخوب سلام پیش کیاکرو۔ان حقائق کا اظہار مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے AHIRCکے زیر اہتمام مسجد ابو الحسنات جہاں نما حیدرآباد میں ہفتہ واری توسیعی لکچر کے دوران کیا۔آیت درودکے اسرارومعارف بیان کرتے ہوئے مفتی صاحب نے کہا کہ آیت کریمہ میں ’صلوۃ‘کی نسبت اللہ سبحانہ وتعالی کی طرف ہے،اس کا مطلب ’اللہ تعالی کاحضورؐکی شان وعظمت بیان کرناہے‘۔امام بخاریؒ نے محدث ابوالعالیہؒ کے حوالہ سے فرمایا ہے کہ’’صلوۃ‘‘سے مراد’اللہ تعالی کا فرشتوں کے درمیان حضورؐکی شان وعظمت بیان فرماناہے‘۔مولانا نے کہا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالی نے فرمایاکہ فرشتوں نے حضرت آدمؑ کوسجدہ کیا،یہاں پرفرشتوں کواپنی جانب منسوب نہ کیا،’’اللہ کے فرشتوں نے سجدہ کیا‘‘نہیں فرمایا، مگرآیت درودمیں رسول اکرمؐکی عظمت ورفعت آشکارکرنے کے لئے فرشتوں کواپنی جانب منسوب کیا،فرمایا:بیشک اللہ تعالی اوراس کے فرشتے نبی کریمؐپردرودبھیجتے ہیں۔اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ حبیب کریمؐکا ذکر اللہ تعالی کو پسندہے اورآپ کا ذکرکرنے والابھی اللہ تعالی کومحبوب ہے،اورآپ کے ذکرکی نسبت سے فرشتوں



کوشرافت وبزرگی عطاہوئی۔مفتی صاحب نے کہا کہ آیت کریمہ میں حضوراکرمؐکے دیگراوصاف کے قطع نظر’وصف نبوت‘کاذکرفرمایا۔انہوں نے اس کی حکمت بیان کرتے ہوئے علامہ سیدشاہ ابراہیم ادیب رضوی ؒ کے حوالہ سے کہا کہ ’’رسالت‘‘میں جلالی شان ہے،اور’’نبوت‘‘میں جمالی شان ہے۔ہدیۂ درودوسلام پیش کرکے امت چونکہ آپ کے رحم وکرم کی امیدواررہتی ہے،اورآپ کی عنایات ان کے شامل حال ہوتی ہیں،اسی لئے مقام اس بات کا متقاضی تھا کہ آپ کا وہ وصف بیان کیا جائے جوآپ کی شان جمال کا آئینہ دارہو۔مفتی صاحب نے مزیدکہا کہ لفظ’نبی‘چونکہ ’نبأ‘سے ماخوذہے؛جس کے معنی غیب کی خبررکھنے والے کے ہیں۔وصف نبوت کے بیان میں اس بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ درودوسلام پیش کرنے والاخواہ قریب ہویا دور‘آپ اسے سماعت فرماتے ہیں؛کیونکہ جس کی خدمت میں درودوسلام پیش کیا جارہاہے انہیں اللہ تعالی نے غیب کا جاننے والابنایاہے،ان کے لئے قرب وبعد‘دونوں یکساں ہیں۔مولانا نے کہا کہ جب کوئی امتی حضورؐکی خدمت میں سلام عرض کرتاہے توآپ نہ صرف سماعت فرماتے ہیں بلکہ اس کا جواب بھی عنایت فرماتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احادیث کریمہ سے یہ بات ثابت ہے کہ بعض ایسے فرشتے ہیں جنہیں اللہ تعالی نے بیک وقت ساری مخلوق کی آوازسننے کی طاقت عطافرمائی ہے۔جب فرشتوں کو۔جوخودآپ کے امتی ہیں۔یہ قوتِ سماعت حاصل ہے توامام الانبیاء والمرسلینؐبدرجہ اولی مخلوق کی آوازسننے کی طاقت رکھتے ہیں۔حضوراکرم ؐکاارشادگرامی ہے:اہل محبت کے درودکومیں خودسنتاہوں۔مفتی صاحب نے کہا کہ رسول اکرمؐکی خدمت میں درودپیش کرنا‘مقبول عبادت اورابدی سعادت کا ذریعہ ہے۔ہمیں چاہئیے کہ ہم آپ کی ذات گرامی سے اپنی وابستگی کومزیدمستحکم کرلیں،کثرت سے درودپیش کریں اورآپ کی اتباع کواپنے اوپرلازم کرلیں۔نمازوں کی ادائی کامکمل اہتمام کریں،نماز مومن کی معراج اورحضورؐکی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔لکچر کے اختتام پرمفتی صاحب نے فسادات میں شہیدہونے والے افراداورمظلوم مسلمانوں کے حق میں دعاء کی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.